حیدرآباد۔4دسمبر(اعتماد نیوز)
پولیس نے شہر کے پدا عنبرپیٹ میں پیر کی شام پیش آئے اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کے سلسلہ میں دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے خلاف نربھئے ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور ان کے سیل فون کو فارنسنگ جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق پدا عنبرپیٹ
کے ایک خالی رئیل اسٹیٹ آفس میں یہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں تھی کہ حیات نگر پدا عنبرپیٹ کے رہنے والے دونوں ملزمین سرینواس ریڈی او ر لنگا ریڈی نے ان دونوں کی سیل فون سے فلم بندی کی اور بعد ازاں ان دونوں نے لڑکی کے بوائے فرینڈ کو وہاں سے بھگا دیا اور اس کی اجتماعی عصمت دری کی ۔